نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے فضائل مناقب रसूल अल्लाह ﷺ के सहाबा की फ़ज़ीलत سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان۔
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اللہ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تمہیں سورۃ (البینّتہ) ”اہل کتاب کے کافر اور مشرک لوگ، جب تک ان کے پاس ظاہر دلیل نہ آ جائے باز رہنے والے نہیں تھے ....“ پڑھ کر سناؤں۔ سیدنا ابی رضی اللہ عنہ سے کہا کہ کیا اللہ نے میرا نام لے کر فرمایا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں تو سیدنا ابی ّ رضی اللہ عنہ رو پڑے۔
|