نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے فضائل مناقب रसूल अल्लाह ﷺ के सहाबा की फ़ज़ीलत انصار کے گھرانوں کی فضیلت کا بیان۔
سیدنا ابوحمید رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک انصار کے بہترین گھرانے .... پوری حدیث بیان کی جو کہ پہلے گزر چکی ہے (دیکھئیے کتاب: زکوٰۃ کے بیان میں۔۔۔ باب: عشر حاصل کرنے کے لیے پکنے سے پہلے کھجوروں کا اندازہ کر لینا) پھر کہا کہ سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ یا رسول اللہ! انصار کے گھرانوں کی تعریف کی گئی اور ہم آخری درجہ میں رکھے گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہیں یہ کافی نہیں ہے کہ تم اچھے لوگوں میں سے ہو؟“
|