حرام و ناجائز امور کا بیان हलाल और नाजाइज़ मामले بے مقصد کتے رکھنا جائز نہیں ہے “ बिना कारण कुत्ते रखना मना है ”
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کسی شکاری اور جانوروں کی حفاظت والے کتے کے علاوہ کوئی کتا پالے تو اس کے اجر و ثواب (نیکیوں) میں سے روزانہ دو قیراط کی کمی ہوتی ہے۔“
تخریج الحدیث: «256- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 969/2 ح 1874، ك 54 ب 5 ح 13، نحو المعنيٰ) التمهيد 217/14، الاستذكار:1810، أخرجه البخاري (5482) و مسلم (1574/50) من حديث مالك به.»
ازدشنوءہ (قبیلے) کے ایک صحابی سیدنا سفیان بن ابی زہیر رضی اللہ عنہ مسجد کے دروازے کے پاس لوگوں سے حدیثیں بیان کر رہے تھے۔ انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص کھیت اور مویشیوں کے بغیر کتا پالے تو اس کے عمل میں سے روزانہ ایک قیراط کی کمی ہوتی ہے۔“ (سیدنا السائب بن یذید رضی اللہ عنہ نے) کہا: کیا آپ نے اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے (سیدنا سفیان بن ابی زہیر رضی اللہ عنہ نے) فرمایا: جی ہاں! اس مسجد کے رب کی قسم! (میں نے سنا ہے)۔
تخریج الحدیث: «518- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 969/2 ح 1873، ك 54 ب 5 ح 12) التمهيد 27/23، الاستذكار: 1809، و أخرجه البخاري (2323) و مسلم (1572) من حديث مالك به.»
|