حرام و ناجائز امور کا بیان हलाल और नाजाइज़ मामले کسی دوسرے کا مال اجازت کے بغیر استعمال کرنا منع ہے “ किसी दुसरे की चीज़ का उपयोग अनुमति के बिना करना मना है ”
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی کسی کے دوسرے جانور کا دودھ اس کی اجازت کے بغیر نہ دوھے، کیا تم میں سے کوئی شخص یہ پسند کرتا ہے کہ اس کے کمرے میں آ کر اس کا خزانہ توڑ دے، پھر اس کا کھانا (غلہ) لے کر اپنے پاس منتقل کر لے؟ لوگوں کی خوراک (دودھ) کو ان کے جانوروں کے تھن جمع اور محفوظ رکھتے ہیں، لہٰذا تم میں سے کوئی آدمی دوسرے کی اجازت کے بغیر اس کے جانور کا دودھ نہ دوھے۔“
تخریج الحدیث: «251- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 971/2 ح 1878، ك 54 ب 6 ح 17) التمهيد 206/14، الاستذكار:1814، أخرجه البخاري (2435) و مسلم (1762/13) من حديث مالك به.»
|