خرید و فروخت کے مسائل ख़रीदना और बेचना زمین کو ٹھیکے پر دینے کا حکم “ ज़मीन को ठेके पर देने के बारे में ”
حنظہ بن قیس الزرقی (رحمہ اللہ) نے سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے زمین کے کرائے کے بارے میں پوچھا: تو سیدنا رافع رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا ہے۔ انہوں نے پوچھا: سونے اور چاندی کے بدلے؟ تو سیدنا رافع رضی اللہ عنہ نے فرمایا: سونے اور چاندی کے بدلے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
تخریج الحدیث: «162- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 711/2 ح 1452، ك 34 ب 1 ح 1) التمهيد 32/3، الاستذكار:1375، و أخرجه مسلم (1574/115 بعد 1548) من حديث مالك مثله و رواه البخاري (2346، 2347) من حديث ربيعة به.»
|