خرید و فروخت کے مسائل ख़रीदना और बेचना بیع ملامسہ اور منابذہ جائز نہیں ہیں “ मुलामसह और मुनाबज़ह ! बिकरी के बारे में ”
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ملامسہ اور منابذہ (دو قسم کے سودوں) سے منع فرمایا ہے۔
تخریج الحدیث: «99- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 666/2 ح 1408، ك 31 ب 35 ح 76، بسند مختلف) التمهيد 8/13، 176/18، الاستذكار: 1329، و أخرجه البغوي فى شرح السنة (129/8 ح 2101) من حديث مالك به، من رواية يحييٰ بن يحييٰ، ورواه البخاري (2146) من حديث مالك عن محمد بن يحييٰ عن ابي الزناد عن الاعرج عن ابي هريرة به ورواه مسلم (1511) من حديث مالك عن محمد بن يحيي عن الاعراج عن ابي هريريرة به و أخرجه البخاري (5821) من حديث مالك عن ابي الزناد (الخ) و مسلم (1511) من حديث ابي الزناد عن الاعرج عن ابي هريرة به.»
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو پہناووں اور دو سودوں سے منع فرمایا ہے: دو سودے تو ملامسہ اور منابذہ ہیں اور (دو پہناووں سے مراد یہ ہے کہ) کوئی آدمی ایک کپڑے میں گھٹنے کھڑے کر کے اس طرح بیٹھے کہ اس کی شرمگاہ پر کوئی کپڑا نہ ہو اور کوئی شخص ایک کپڑے میں اس طرح اشتمال کرے کہ اس کا ایک کندھا ننگا ہو۔
تخریج الحدیث: «357- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 917/2 ح 1769، ك 48 ب 8 ح 17) التمهيد 34/18، الاستذكار: 1701، وأخرجه البخاري (5821) من حديث مالك به، ورواه مسلم (1511) من حديث ابي الزناد به مختصرا جدا.»
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح کی حدیث ہے جس میں آیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نیک خواب (الخ)۔“ ابوالحسن (القابسی) نے کہا: یہ حدیث باب اسحاق میں گزر چکی ہے۔ (دیکھئیے ح ۱۲۱) اور باب ابن حبان میں ان کی وہ حدیث گزر چکی ہے جس میں آیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ملامسہ سے منع فرمایا ہے۔ (دیکھئیے ح ۹۹)
تخریج الحدیث: «375- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 956/2، ح 1846، ك 52 ب 1ح 1، ورواية ابي مصعب: 2010) التمهيد 9/18، الاستذكار: 1782، و أخرجه البيهقي فى معرفة السنن والآثار (579/7 ح 6163) من حديث الشافعي عن مالك به ورواه ابوعوانه فى مسنده من حديث ابي الزناد به (اتحاف المهرة 252/15 ح 19258)»
|