خرید و فروخت کے مسائل ख़रीदना और बेचना خرید و فروخت کے وقت دھوکا ہونے کی صورت میں کیا کہے “ ख़रीदते और बेचते समय धोका हो तो क्या कहे ”
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک آدمی کا ذکر کیا گیا جس کے ساتھ خرید و فروخت میں دھوکا کیا جاتا تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے کہا: ”جب تم کوئی چیز بیچو تو کہو، کوئی دھوکا نہیں ہے“، پھر وہ آدمی جب کوئی چیز بیچتا تو کہتا: کوئی دھوکا نہیں ہے۔
تخریج الحدیث: «288- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 685/2 ح 1429، ك 31 ب 46 ح 98) التمهيد 7/17، الاستذكار: 1351، و أخرجه البخاري (2117، 6964) من حديث مالك، و مسلم (1533) من حديث عبداللٰه بن دينار به.»
|