خرید و فروخت کے مسائل ख़रीदना और बेचना مزابنہ اور محاقلہ کا بیان “ मुज़ाबनह और मुहाक़्लह ! बिकरी के बारे में ”
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (دو سَودوں) مزابنہ اور محقلہ سے منع فرمایا ہے۔ مزابنہ یہ ہے کہ درختوں پر تازہ کھجوروں کو چھوہاروں کے بدلے خریدا جائے اور محاقلہ (مقرر) گندم کے بدلے میں زمیں کو کرائے پر دینے کو کہتے ہیں۔
تخریج الحدیث: «158- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 625/2 ح 1355، ك 31 ب 13 ح 24) التمهيد 313/2، الاستذكار:1275، و أخرجه البخاري (2186) ومسلم (1546/105) من حديث مالك به.»
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مزابنہ سے منع کیا ہے (اور مزابنہ یہ ہے کہ) درخت پر لگی ہوئی کھجوروں کو خشک کھجوروں کے بدلے تول کا سودا کیا جائے اور درخت پر لگے ہوئے انگوروں کو خشک انگوروں کے بدلے تول کا سودا کیا جائے۔
تخریج الحدیث: «236- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 624/2 ح 1354، ك 31 ب 13 ح 23) التمهيد 307/13، الاستذكار:1274، و أخرجه البخاري (2171) ومسلم (1542/72) من حديث مالك به.»
|