خرید و فروخت کے مسائل ख़रीदना और बेचना کمی بیشی کے ساتھ ادھار کے بدلے نقد بیچنا جائز نہیں ہے “ कमी या ज़्यादती के साथ उधार के बदले नक़द बेचना जाइज़ नहीं ”
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سونے کو سونے کے بدلے میں نہ بیچو مگر برابر برابر، اس میں بعض کو بعض پر زیادتی و اضافہ نہ دو اور چاندی کو چاندی کے بدلے میں نہ بیچو مگر برابر برابر، اس میں بعض پر زیادتی و اضافہ نہ دو اور ان میں سے کوئی چیز بھی ادھار کے بدلے نقد نہ بیچو۔“
تخریج الحدیث: «259- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 632/2 ح 1361، ك 31 ب 16 ح 30) التمهيد 5/16، الاستذكار:1281، أخرجه البخاري (2177) و مسلم (1584) من حديث مالك به.»
|