جنازے کے مسائل जनाज़े के बारे में سوگ صرف تین دن ہے “ शोक केवल तीन दिन का है ”
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کفر کا سر مشرق کی طرف ہے، فخر اور تکبر گھوڑوں والوں اور اونٹوں والوں میں اور بلند آواز سے بولنے والے خانہ بدوشوں میں ہے اور سکون بکریاں رکھنے والوں میں ہے۔“
تخریج الحدیث: «363- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 970/2 ح 1876، ك 54 ب 6 ح 15) التمهيد 142/18، الاستذكار: 1812، وأخرجه البخاري (3301)، ومسلم (52/85) من حديث مالك به، سقط من الأصل و استدركته من رواية يحيي بن يحيي.»
حمید بن نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدہ زینب بنت ابی سلمہ رضی اللہ عنہا نے انہیں تین حدیثیں بتائیں: زینب نے کہا: جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کہ زوجہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کے والد ابوسفیان بن حرب رضی اللہ عنہ فوت ہوئے تو میں ان کے پاس گئی، پھر ام حبیبہ رضی اللہ عنہا نے زرد رنگ کی خوشبو منگوائی جس میں زعفران یا کوئی دوسری چیز ملی ہوئی تھی اور وہ خوشبو (تیل کے ساتھ) اپنی لونڈی کو لگائی پھر (باقی ماندہ حصے سے) اپنے رخساروں پر مل لی اور فرمایا: اللہ کی قسم! مجھے خوشبو کی کوئی ضرورت نہیں ہے سوائے اس کے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو عورت اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہے اس کے لئے حلال نہیں کہ وہ کسی مرنے والے پر تین راتوں سے زیادہ سوگ کرے سوائے (اپنے) خاوند کے، اس پر وہ چار مہینے اور دس دن سوگ کرے گی، زینب (بنت ابی سلمہ) نے فرمایا: پھر میں زینب بنت حجش رضی اللہ عنہا کے پاس گئی جن کا بھائی فوت ہوا تھا، پھر انہوں نے خوشبو منگوائی اور اس میں سے لگا کر فرمایا: اللہ کی قسم! مجھے خوشبو کی کوئی ضرورت نہیں ہے سوائے اس کے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو عورت اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہے اس کے لئے حلال نہیں ہے کہ وہ کسی مرنے والے پر تین راتوں سے زیادہ سوگ کرے سوائے (اپنے) خاوند کے، اس پر وہ چار مہینے اور دس دن سوگ کرے گی زینت (بنت ابی سلمہ) نے کہا: میں نے اپنی امی اُم سلمہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی کو فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک عورت آئی اور کہا: یا رسول اللہ! میری بیٹی کا شوہر فوت ہو گیا ہے اور اس کی آنکھوں میں درد ہے تو کیا وہ سرمہ ڈال سکتی ہے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو یا تین دفعہ فرمایا: ”نہیں“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تو چار مہینے اور دس دن ہیں زمانہ جاہلیت میں تم عورتوں میں سے شوہر کے مرنے والی عورت ایک سال گزرنے پر مینگنی پھینک دیتی تھی۔“ حمید بن نافع نے کہا: میں نے زینب (بنت ام سلمہ) سے پوچھا: سال گزرنے پر مینگنی پھینک دینے کا کیا مطلب ہے؟، تو زینب نے کہا: جب کسی عورت کا خاوند فوت ہو جاتا تو وہ ایک گندی کوٹھڑی میں داخل ہو جاتی اور گندے کپڑے پہن لیتی تھی، وہ نہ خوشبو لگاتی اور نہ کوئی دوسری چیز (صفائی کے لیے) استعمال کرتی، پھر جب ایک سال گزر جاتا تو کوئی جانور: گدھا، بکری یا پرندہ لایا جاتا تو اسے اپنے جسم سے لگاتی، وہ جس جانور کو اپنے جسم سے لگاتی تو (عام طور پر) مر جاتا تھا، پھر وہ (کوٹھڑی سے) باہر نکلتی تو اسے (اونٹ کی) مینگنی (یا لید) دی جاتی تو وہ اسے پھینکتی تھی پھر اس کے بعد وہ خوشبو وغیرہ لگاتی تھی۔، امام مالک نے کہا: «تفتض» کا مطلب ہے «تمسح» (چھوتی تھی) اور «حفش» (چھوٹی سی بند کوٹھڑی والے) قلعہ کو کہتے ہیں، عبداللہ بن ابی بکر کی بیان کردہ حدیثیں مکمل ہو گئیں۔
تخریج الحدیث: «318- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 596/2-298 ح 1306، ك 29 ب 35 ح 101-103) التمهيد 310/17، 311، الاستذكار: 1224-1226، و أخرجه البخاري (5334-5337) و مسلم (1486-1489) من حديث مالك به، من رواية يحيي بن يحيي وجاء الأصل: ”عشرا“!، وفي رواية يحيي بن يحيي: ولحفش البيت الردي.»
|