جنازے کے مسائل जनाज़े के बारे में میت کو صبح و شام اس کا ٹھکانا دکھایا جاتا ہے “ मृतक को सुबह और शाम उस का ठिकाना दिखाया जाता है ”
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی مرتا ہے تو اسے صبح و شام اس کا ٹھکانا دکھایا جاتا ہے، اگر وہ جنتیوں میں سے تھا تو اسے جنت کا ٹھکانا اور اگر وہ جہنمیوں میں سے تھا تو اسے جہنم کا ٹھکانا دکھایا جاتا ہے اور اسے کہا جاتا ہے: جب اللہ قیامت کے دن تجھے دوبارہ اٹھائے گا تو یہ تیرا ٹھکانا ہو گا۔“
تخریج الحدیث: «207- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 239/1 ح 567، ك 16 ب 16 ح 47) التمهيد 103/14، الاستذكار:521، و أخرجه البخاري (1379) ومسلم (2866) من حديث مالك به.»
|