جنازے کے مسائل जनाज़े के बारे में میت کو کافور ملے پانی اور بیری کے پتوں سے غسل دینا مستحب ہے “ मृतक को काफ़ूर और बेरी के पत्तों के पानी से ग़ुस्ल देना यानि सुन्नत तऱीके से नहलाना चाहिए ”
سیدہ ام عطیہ الانصاریہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی (سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہا) فوت ہوئیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”اسے تین فعہ یا اگر مناسب سمجھو تو زیادہ دفعہ پانی اور بیری کے پتوں کے ساتھ غسل دینا اور آخر میں اس میں کافور یا کافور کا کچھ حصہ ڈالنا، پھر جب فارغ ہو جاؤ تو مجھے اطلاع دینا۔“ ام عطیہ نے کہا: جب ہم فارغ ہوئیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اطلاع دی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اپنے ازار والی چادر دی اور فرمایا: ”اس کے بدن کو اس (چادر) میں لپیٹ دو۔ “
تخریج الحدیث: «129- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 222/1 ح 521، ك 16 ب 1 ح 2) التمهيد 371/1، الاستذكار: 482، و أخرجه البخاري (1253) و مسلم (939/38) من حديث مالك به.»
|