كتاب الأحكام عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کے احکامات اور فیصلے 6. باب مَا جَاءَ فِي إِمَامِ الرَّعِيَّةِ باب: رعایا کے حاکم کا بیان۔
عمرو بن مرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے معاویہ رضی الله عنہ سے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: ”جو بھی حاکم حاجت مندوں، محتاجوں اور مسکینوں کے لیے اپنے دروازے بند رکھتا ہے تو اللہ تعالیٰ بھی اس کی ضرورت، حاجت اور مسکنت کے لیے اپنے دروازے بند رکھتا ہے“، جب معاویہ رضی الله عنہ نے یہ سنا تو لوگوں کی ضرورت کے لیے ایک آدمی مقرر کر دیا۔
۱- عمرو بن مرہ رضی الله عنہ کی حدیث غریب ہے، ۲- یہ حدیث دوسرے طریق سے بھی مروی ہے، ۳- اس باب میں ابن عمر رضی الله عنہما سے بھی احادیث آئی ہیں، ۴- عمرو بن مرہ جہنی کی کنیت ابومریم ہے۔ تخریج الحدیث: «تفرد بہ المؤلف وانظر مسند احمد (4/231) (تحفة الأشراف: 10789) (صحیح) (اگلی حدیث اور معاذ رضی الله عنہ کی حدیث کی بنا پر یہ حدیث صحیح لغیرہ ہے، ورنہ اس کے راوی ”ابوالحسن جزری“ مجہول اور ”اسماعیل بن ابراہیم بن مہاجر“ ضعیف ہیں۔)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، المشكاة (3728 / التحقيق الثانى)، الصحيحة (629)، صحيح أبي داود (2614)
ابومریم رضی الله عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی حدیث کی طرح اسی مفہوم کی حدیث روایت کی ہے۔ یزید بن ابی مریم شام کے رہنے والے ہیں اور برید بن ابی مریم کوفہ کے رہنے والے ہیں اور ابومریم کا نام عمرو بن مرہ جہنی ہے۔
تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ (تحفة الأشراف: 12173) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: **
|