كتاب النكاح عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: نکاح کے احکام و مسائل 25. باب مَا جَاءَ فِي الْفَضْلِ فِي ذَلِكَ باب: لونڈی کو آزاد کر کے اس سے شادی کرنے کی فضیلت کا بیان۔
ابوموسیٰ عبداللہ بن قیس اشعری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین لوگ ہیں جنہیں دہرا اجر دیا جاتا ہے: ایک وہ بندہ جو اللہ کا حق ادا کرے اور اپنے مالک کا حق بھی، اسے دہرا اجر دیا جاتا ہے، اور دوسرا وہ شخص جس کی ملکیت میں کوئی خوبصورت لونڈی ہو، وہ اس کی تربیت کرے اور اچھی تربیت کرے پھر اسے آزاد کر دے، پھر اس سے نکاح کر لے اور یہ سب اللہ کی رضا کی طلب میں کرے، تو اسے دہرا اجر دیا جاتا ہے۔ اور تیسرا وہ شخص جو پہلے کتاب (تورات و انجیل) پر ایمان لایا ہو پھر جب دوسری کتاب (قرآن مجید) آئی تو اس پر بھی ایمان لایا تو اسے بھی دہرا اجر دیا جاتا ہے“۔
ابوموسیٰ اشعری رضی الله عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے۔ تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/العلم 31 (97)، والجہاد 14 (3011)، و أحادیث الأنبیاء 47 (3446)، والنکاح 13 (13 (5083)، صحیح مسلم/الإیمان 70 (154)، سنن النسائی/النکاح 65 (3346)، سنن ابن ماجہ/النکاح 42 (1956)، (تحفة الأشراف: 9107)، مسند احمد (4/395، 414)، سنن الدارمی/النکاح 46 (2290) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (1956)
|