كتاب النكاح عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: نکاح کے احکام و مسائل 11. باب مَا جَاءَ فِي إِجَابَةِ الدَّاعِي باب: دعوت قبول کرنے کا بیان۔
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تمہیں دعوت دی جائے تو تم دعوت میں آؤ“۔
۱- ابن عمر رضی الله عنہما کی حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اس باب میں علی، ابوہریرہ، براء، انس اور ابوایوب رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔ تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/النکاح 16 (1429)، (تحفة الأشراف: 7498) (صحیح) وأخرجہ کل من: صحیح البخاری/النکاح 71 (5173)، و74 (5179)، صحیح مسلم/النکاح (المصدر المذکور)، سنن ابی داود/ الأطعمة 1 (3736)، سنن ابن ماجہ/النکاح 25 (1914)، موطا امام مالک/النکاح 21 (49)، سنن الدارمی/الأطعمة 40 (2127)، (2127)، والنکاح 23 (2251)، من غیر ہذا الوجہ۔»
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (1914)
|