كتاب النكاح عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: نکاح کے احکام و مسائل 34. باب مَا جَاءَ فِي الرَّجُلِ يُسْلِمُ وَعِنْدَهُ أُخْتَانِ باب: جو شخص اسلام قبول کرے اور اس کی زوجیت میں دو بہنیں ہوں۔
فیروز دیلمی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں نے اسلام قبول کر لیا ہے اور میرے نکاح میں دو بہنیں ہیں؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ان دونوں میں سے جسے چاہو منتخب کر لو“۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/ الطلاق 25 (2243)، سنن ابن ماجہ/النکاح 39 (1951)، (تحفة الأشراف: 11061) (حسن)»
قال الشيخ الألباني: حسن، ابن ماجة (1951)
فیروز دیلمی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں نے اسلام قبول کیا ہے اور میرے نکاح میں دو بہنیں ہیں۔ آپ نے فرمایا: ”ان دونوں میں سے جسے چاہو، منتخب کر لو“۔ (اور دوسرے کو طلاق دے دو)
یہ حدیث حسن ہے۔ تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ (حسن)»
|