كتاب الضحايا کتاب: قربانی کے احکام و مسائل 39. بَابُ: ذَبِيحَةِ مَنْ لَمْ يُعْرَفْ باب: نامعلوم اور گمنام شخص کے ذبیحہ کا بیان۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ کچھ اعرابی (دیہاتی) ہمارے پاس گوشت لاتے تھے، ہمیں نہیں معلوم ہوتا کہ آیا انہوں نے اس پر اللہ کا نام لیا ہے یا نہیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگ اس پر اللہ کا نام لو اور کھاؤ“ ۱؎۔
تخریج الحدیث: «تفرد النسائي (تحفة الأشراف: 17256) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: معلوم ہوا کہ اس بابت خواہ مخواہ کا شک و شبہہ صحیح اور درست نہیں ہے، إلا یہ کہ پختہ طریقے سے ثابت ہو جائے کہ اس ذبیحہ پر اللہ کا نام نہیں لیا گیا ہے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|