كتاب الضحايا کتاب: قربانی کے احکام و مسائل 30. بَابُ: التَّكْبِيرِ عَلَيْهَا باب: جانور ذبح کے وقت «اللہ اکبر» کہنے کا بیان۔
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے آپ کو یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ اپنے ہاتھ سے دو سینگ دار اور چتکبرے مینڈھے ذبح کر رہے ہیں، اور آپ کا پیر ان (کی گردن) کے پہلو پر ہے۔ آپ (ذبح کرتے ہوئے) «بسم اللہ، اللہ اکبر» کہہ رہے ہیں۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 4420 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|