كتاب الضحايا کتاب: قربانی کے احکام و مسائل 20. بَابُ: النَّهْىِ عَنِ الذَّبْحِ، بِالظُّفْرِ باب: ناخن سے ذبح کرنا منع ہے۔
رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس چیز سے (جانور کا) خون بہہ جائے اور اس پر اللہ کا نام لیا گیا ہو تو اسے کھاؤ، سوائے اس کے جو دانت اور ناخن سے ذبح کیا گیا ہو“۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 4302 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|