كتاب الضحايا کتاب: قربانی کے احکام و مسائل 12. بَابُ: الْعَضْبَاءِ باب: ٹوٹی سینگ والے جانور کی قربانی منع ہے۔
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سینگ ٹوٹے جانور کو ذبح کرنے سے منع فرمایا ہے۔ (راوی قتادہ کہتے ہیں): میں نے اس کا ذکر سعید بن مسیب سے کیا تو انہوں نے کہا: ہاں، جس جانور کا آدھا سینگ یا اس سے زیادہ ٹوٹا ہو ۱؎۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الضحایا6(2805)، سنن الترمذی/الضحایا9(1504)، سنن ابن ماجہ/الضحایا8(3145)، (تحفة الأشراف: 10031)، مسند احمد (1/83، 101، 109، 127، 129، 137) (ضعیف) (اس کے راوی ’’جری‘‘ لین الحدیث ہیں، لیکن سعید بن المسیب کے قول کی سند صحیح ہے کیونکہ اس میں ’’جری‘‘ نہیں ہیں)»
وضاحت: ۱؎: سعید بن مسیب کا قول قتادہ نے نقل کیا ہے اور قتادہ مدلس ہیں لیکن انہوں نے سعید بن المسیب سے اپنی بات نقل کی ہے تو اس طرح حدیث بیان کرنے کی صراحت کر دی ہے، اس لیے سعید بن المسیب کے قول کی روایت صحیح ہے اس سے اس بات کی تائید ہوتی ہے کہ سینگ ٹوٹے جانور کی قربانی جائز نہ ہونے کی بات اس جانور کے بارے میں ہے جس کا سینگ آدھے سے زیادہ ٹوٹا ہو، نیز دیکھئیے حاشیہ حدیث نمبر: ۴۳۷۴۔ قال الشيخ الألباني: ضعيف
|