كتاب الضحايا کتاب: قربانی کے احکام و مسائل 11. بَابُ: الشَّرْقَاءِ وَهِيَ مَشْقُوقَةُ الأُذُنِ باب: پھٹے کان والے جانور کی قربانی منع ہے۔
علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سامنے سے اور پیچھے سے کان کٹے ہوئے، اور کان چرے ہوئے اور کان پھٹے ہوئے اور کانے جانوروں کی قربانی نہ کی جائے“۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 4377 (ضعیف)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں آنکھ اور کان دیکھ لینے کا حکم دیا ہے۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/الضحایا 9 (1503)، سنن ابن ماجہ/الضحایا 8 (3143)، (تحفة الأشراف: 1064)، مسند احمد (1/104) سنن الدارمی/الأضاحی 3 (1994) (حسن صحیح)»
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
|