كتاب الضحايا کتاب: قربانی کے احکام و مسائل 16. بَابُ: مَا تُجْزِئُ عَنْهُ الْبَقَرَةُ فِي الضَّحَايَا باب: ایک گائے میں کتنے لوگوں کی طرف سے قربانی کافی ہے۔
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ (حج) تمتع کر رہے تھے تو ہم سات لوگوں کی طرف سے ایک گائے ذبح کرتے اور اس میں شریک ہوتے۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الحج 62(1318)، سنن ابی داود/الأضاحی7(2807)، (تحفة الأشراف: 2435)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الحج 66 (904)، موطا امام مالک/الضحایا 5 (9)، مسند احمد (3/318)، سنن الدارمی/الأضاحی 5 1998) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|