كتاب الضحايا کتاب: قربانی کے احکام و مسائل 10. بَابُ: الْخَرْقَاءِ وَهِيَ الَّتِي تُخْرَقُ أُذُنُهَا باب: کٹے پھٹے کان والے جانور کی قربانی منع ہے۔
علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سامنے اور پیچھے سے کان کٹے ہوئے جانور، اور پھٹے کان والے جانور اور چرے ہوئے کان والے جانور اور ایسے جانور جن کے کان میں سوراخ ہو اور کان کٹے ہوئے جانور کی قربانی کرنے سے منع فرمایا۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 4377 (ضعیف)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
|