كتاب التطبيق کتاب: تطبیق کے احکام و مسائل 51. بَابُ: صِفَةِ السُّجُودِ باب: سجدہ کرنے کا طریقہ۔
ابواسحاق سبیعی کہتے ہیں کہ براء رضی اللہ عنہ نے ہمیں سجدہ کر کے دکھایا تو انہوں نے اپنے دونوں ہاتھ زمین پر رکھے، اور اپنی سرین اٹھائے رکھی، اور کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسے ہی کرتے دیکھا ہے۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الصلاة 158 (896)، مسند احمد 4/303، (تحفة الأشراف: 1864) (ضعیف) (سند میں شریک القاضی حافظے کے کمزور راوی ہیں)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
براء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز پڑھتے تو اپنے دونوں بازو کھلا رکھتے، اور انہیں اپنے پہلوؤں سے دور رکھتے، اور اپنا پیٹ زمین سے اٹھائے رکھتے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 1902) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
عبداللہ بن مالک ابن بحینہ رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز پڑھتے تو اپنے دونوں ہاتھوں کے بیچ کشادگی رکھتے، یہاں تک کہ آپ کے بغل کی سفیدی ظاہر ہو جاتی۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الصلاة 27 (390)، الأذان 130 (807)، المناقب 23 (3564)، صحیح مسلم/الصلاة 46 (495)، (تحفة الأشراف: 9157)، مسند احمد 5/345 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اگر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ہوتا تو میں آپ کی دونوں بغل ضرور دیکھتا ہوتا ۱؎۔ ابومجلز کہتے ہیں کہ گویا انہوں نے یہ بات اس وجہ سے کہی ہے کیونکہ وہ نماز میں موجود تھے۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الصلاة 118 (746)، (تحفة الأشراف: 12215) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: مطلب یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدے میں اپنے دونوں ہاتھ اس قدر کشادہ رکھتے کہ آپ کی دونوں بغل کی سفیدی دکھائی دیتی۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
عبداللہ بن اقرم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی، جب آپ سجدہ کرتے تو مجھے آپ کی دونوں بغل کی سفیدی نظر آتی۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/الصلاة 89 (274)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 19 (881)، (تحفة الأشراف: 5142)، مسند احمد 4/35 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|