كتاب التطبيق کتاب: تطبیق کے احکام و مسائل 7. بَابُ: النَّهْىِ عَنِ الْقِرَاءَةِ، فِي الرُّكُوعِ باب: رکوع میں قرآن پڑھنے سے ممانعت کا بیان۔
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قسی ۱؎ اور حریر ۲؎ اور سونے کی انگوٹھی پہننے سے روکا ہے، اور اس بات سے بھی کہ میں رکوع کی حالت میں قرآن پڑھوں۔ دوسری بار راوی نے «أن أقرأ وأنا راكع» کے بجائے «أن أقرأ راكعا» کہا۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 10238، 19001)، ویأتي عند المؤلف بأرقام: 5186، 5187، 5188 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: ایک ریشمی کپڑا ہے قس کی طرف منسوب ہے جو ایک جگہ کا نام ہے۔ ۲؎: خالص ریشمی کپڑا۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سونے کی انگوٹھی پہننے سے، رکوع کی حالت میں قرآن پڑھنے سے، قسی کے بنے ہوئے ریشمی کپڑے اور کسم میں رنگے ہوئے کپڑے پہننے سے منع فرمایا ہے۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الصلاة 41 (480)، (تحفة الأشراف: 10194)، مسند احمد 1/81، 123، ویأتي عند المؤلف بأرقام: 1043، 1119، 5175، 5176، 5269 (حسن، صحیح الإسناد)»
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح الإسناد
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سونے کی انگوٹھی پہننے سے، قسی کے بنے ہوئے ریشمی کپڑے پہننے سے، انتہائی سرخ کپڑے اور کسم میں رنگے ہوئے کپڑے پہننے سے، اور رکوع میں قرآن پڑھنے سے منع کیا ہے، میں یہ نہیں کہتا کہ تمہیں منع کیا ہے۔
تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سونے کی انگوٹھی سے اور قسی کے بنے ریشمی کپڑے، کسم میں رنگے کپڑے پہننے سے، اور رکوع کی حالت میں قرآن پڑھنے سے منع کیا ہے۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الصلاة 41 (480)، اللباس 4 (2078)، سنن ابی داود/اللباس 11 (4044، 4045، 4046)، سنن الترمذی/الصلاة 80 (264)، اللباس 5 (1725)، 13 (1737)، سنن ابن ماجہ/اللباس 21 (3602)، 40 (3642)، موطا امام مالک/الصلاة 6 (28)، مسند احمد 1/92، 114، 126، 132، (تحفة الأشراف: 10179)، ویأتي عند المؤلف بالأرقام: 1045، 1120، 5177، 5178، 5180، 5181، 5182، 5183، 5184، 5185، 5270، 5271، 5272، 5273، 5274، 5320 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے قسی کے بنے ریشمی کپڑے، اور کسم میں رنگے کپڑے پہننے سے، اور سونے کی انگوٹھی پہننے سے، اور رکوع میں قرآن پڑھنے سے منع کیا ہے۔
تخریج الحدیث: «أنظر ما قبلہ (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|