كتاب التطبيق کتاب: تطبیق کے احکام و مسائل |
سنن نسائي
كتاب التطبيق کتاب: تطبیق کے احکام و مسائل The Book of The At-Tatbiq (Clasping One\'s Hands Together) 64. بَابُ: نَوْعٌ آخَرُ باب: سجدہ کی ایک اور دعا کا بیان۔ Chapter: Another kind
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رکوع اور سجدے میں «سبحانك اللہم ربنا وبحمدك اللہم اغفر لي ”اے اللہ! ہمارے رب! تو پاک ہے اور ہم تیری تعریف کے ساتھ تیری تسبیح بیان کرتے ہیں، اے اللہ تو مجھے بخش دے“ کہہ رہے تھے، آپ قرآن کی عملی تفسیر فرما رہے تھے ۱؎۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 1048، (تحفة الأشراف: 17635) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: کیونکہ قرآن میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: «فسبح بحمد ربک» ”آپ اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کیجئے“ آپ اسی حکم کی تعمیل میں یہ دعا پڑھ رہے تھے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.