كتاب الصلاة کتاب: نماز کے احکام و مسائل 16. بَابُ: عَدَدِ صَلاَةِ الْعَصْرِ فِي الْحَضَرِ باب: حضر میں عصر کی نماز کی رکعتوں کی تعداد کا بیان۔
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم ظہر اور عصر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قیام کا اندازہ لگایا کرتے تھے، تو ہم نے ظہر کی پہلی دونوں رکعتوں میں آپ کے قیام کا اندازہ سورۃ السجدہ کی تیس آیتوں کے بقدر لگایا، اور آخر کی دونوں رکعتوں میں اس کا آدھا، اور ہم نے عصر کی پہلی دونوں رکعتوں میں آپ کے قیام کا اندازہ ظہر کی آخری دونوں رکعتوں کے بقدر لگایا، اور عصر کی آخری دونوں رکعتوں کا اندازہ اس کا آدھا لگایا۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الصلاة 34 (452)، سنن ابی داود/الصلاة 130 (804)، (تحفة الأشراف: 3974)، مسند احمد 3/85، سنن الدارمی/الصلاة 62 (1225، 1226) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز ظہر میں قیام کرتے تھے تو ہر رکعت میں تیس آیت کے بقدر پڑھتے تھے، پھر عصر میں پہلی دونوں رکعتوں میں پندرہ آیت پڑھنے کے بقدر قیام کرتے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 4259)، مسند احمد 3/2 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|