كتاب الصلاة کتاب: نماز کے احکام و مسائل 20. بَابُ: صَلاَةِ الْعِشَاءِ فِي السَّفَرِ باب: سفر میں عشاء کی نماز کا بیان۔
حکم کہتے ہیں کہ ہمیں سعید بن جبیر نے مزدلفہ میں ایک اقامت سے مغرب کی تین رکعتیں پڑھائیں، پھر سلام پھیرا، پھر (دوسری اقامت سے) عشاء کی دو رکعت پڑھائی، پھر ذکر کیا کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم نے ایسا ہی کیا، اور انہوں نے ذکر کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (بھی) ایسا ہی کیا تھا۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 482 بلفظ ’’ثم اقام فصلی یعنی العشاء“ وھو المحفوظ (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح ق بلفظ ثم أقام فصلى العشاء وهو المحفوظ
سعید بن جبیر کہتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کو مزدلفہ میں نماز پڑھتے دیکھا، انہوں نے اقامت کہی، اور مغرب کی نماز تین رکعت پڑھی، پھر (دوسری اقامت سے) عشاء کی دو رکعت پڑھی، پھر کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس جگہ ایسا ہی کرتے دیکھا ہے۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 482 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|