كتاب الصلاة کتاب: نماز کے احکام و مسائل 2. بَابُ: أَيْنَ فُرِضَتِ الصَّلاَةُ باب: نماز کہاں فرض ہوئی؟
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ پنج وقتہ نمازیں مکہ میں فرض کی گئیں، دو فرشتے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، وہ دونوں آپ کو زمزم کے پاس لے گئے، اور آپ کا پیٹ چاک کیا، اور اندر کی چیزیں نکال کر سونے کے ایک طشت میں رکھیں، اور انہیں آب زمزم سے دھویا، پھر آپ کا پیٹ علم و حکمت سے بھر کر بند کر دیا۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف 454) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|