كتاب الصلاة کتاب: نماز کے احکام و مسائل 15. بَابُ: مَنْ تَرَكَ صَلاَةَ الْعَصْرِ باب: عصر کی نماز چھوڑ دینے والے شخص کا بیان۔
ابوالملیح (ابوالملیح بن اسامہ) کہتے ہیں کہ بدلی والے ایک دن میں ہم بریدہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے تو انہوں نے کہا: نماز جلدی پڑھو، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”جس نے عصر کی نماز چھوڑی اس کا عمل رائیگاں گیا“ ۱؎۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/المواقیت 15 (553)، 34 (594)، وقد اخرجہ: (تحفة الأشراف: 2013)، مسند احمد 5/349، 350، 357، 360، 361 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اس سے اس معصیت کی سنگینی کا اظہار مقصود ہے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|