كتاب الفتن کتاب: فتنوں سے متعلق احکام و مسائل 4. بَابُ: سِ بَابُ: الْمُسْلِمِ فُسُوقٌ وَقِتَالُهُ كُفْرٌ باب: مسلمان کو گالی دینا فسق اور اس سے لڑنا کفر ہے۔
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان کو گالی دینا فسق ہے، اور اس سے لڑنا کفر ہے“۔
تخریج الحدیث: «(یہ حدیث مکرر ہے، دیکھئے: 69) (تحفة الأشراف: 9243، 9251، 9299) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان کو گالی دینا فسق ہے، اور اس سے لڑنا کفر ہے“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 14505، ومصباح الزجاجة: 1380) (حسن صحیح)» (سند میں ابوہلال الراسبی اور محمد بن الحسن ہیں، اس لئے یہ حسن ہے، لیکن سابقہ حدیث سے تقویت پاکر یہ صحیح ہے)
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان کو گالی دینا فسق، اور اس سے لڑنا کفر ہے“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 3923، ومصباح الزجاجة: 1381)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/178) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|