كتاب الرهون کتاب: رہن کے احکام و مسائل 12. بَابُ: اسْتِكْرَاءِ الأَرْضِ بِالطَّعَامِ باب: غلہ کے بدلے زمین کرایہ پر دینے کا بیان۔
رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں محاقلہ کیا کرتے تھے، پھر ان کا خیال ہے کہ ان کے چچاؤں میں سے کوئی آیا اور کہنے لگا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”جس کے پاس زمین ہو وہ اس کو متعین غلے کے بدلے کرائے پر نہ دے“۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/البیوع 18 (1548)، سنن ابی داود/البیوع 32 (3395، 3396)، سنن النسائی/المزارعة 2 (3926)، (تحفة الأشراف: 3559)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/کراء الأرض 1 (1)، مسند احمد (3/464، 465، 466) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|