كتاب الرهون کتاب: رہن کے احکام و مسائل 21. بَابُ: قِسْمَةِ الْمَاءِ باب: پانی کی تقسیم کا بیان۔
عمرو بن عوف مزنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب گھوڑے اپنی باری کے دن پانی پلانے کے لیے لائے جائیں تو الگ الگ لائے جائیں“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 10783، ومصباح الزجاجة: 875) (ضعیف جدا)» (سند میں عمرو بن عوف المزنی ضعیف راوی ہیں، اور کثیر بن عبد اللہ سخت ضعیف ہیں، نیز ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الضعیفة، للالبانی: 3384)
قال الشيخ الألباني: ضعيف جدا
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”زمانہ جاہلیت میں جو تقسیم ہو چکی ہے وہ اسی طرح باقی رہے گی جیسی وہ ہوئی ہے، اور جو تقسیم زمانہ اسلام میں ہوئی ہے وہ اسلام کے اصولوں کے مطابق ہو گی“۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الفرائض 11 (2914)، (تحفة الأشراف: 5383) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|