كتاب الأحكام کتاب: قضا کے احکام و مسائل 23. بَابُ: الصُّلْحِ باب: صلح کا بیان۔
عمرو بن عوف رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”مسلمانوں کے مابین صلح جائز ہے، سوائے ایسی صلح کے جو حلال کو حرام کر دے یا حرام کو حلال“ ۱؎۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/الأحکام 17 (1352)، (تحفة الأشراف: 10775) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی خلاف شرع صلح جائز نہیں، باقی جس میں شرع کی مخالفت نہ ہو وہ صلح ہر طرح سے جائز ہے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|