كتاب الأحكام کتاب: قضا کے احکام و مسائل 10. بَابُ: بِمَا يُسْتَحْلَفُ أَهْلُ الْكِتَابِ باب: اہل کتاب کو کن الفاظ میں قسم دلائی جائے گی اس کا بیان۔
براء بن عازب رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک یہودی عالم کو بلایا، اور فرمایا: ”میں تم کو اس ذات کی قسم دلاتا ہوں جس نے موسیٰ علیہ السلام پر تورات اتاری“ ۱؎۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الحدود 6 (1700)، سنن ابی داود/الحدود 26 (4447، 4448)، (تحفة الأشراف: 1771)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/286، 290، 300) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: ایسا کہنے سے یہودی کے دل پر زیادہ اثر ہوتا ہے، اور نصرانی سے یوں کہیں گے قسم کھا اس اللہ کی جس نے عیسی علیہ السلام پر انجیل اتاری۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو یہودیوں سے فرمایا: ”میں تم دونوں کو اس اللہ کی قسم دلاتا ہوں جس نے موسیٰ علیہ السلام پر تورات اتاری“۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الحدود 26 (4452، 4453، 4454 مختصراً)، (تحفة الأشراف: 2346)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/387) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|