كِتَاب الدِّيَاتِ کتاب: دیتوں کا بیان 5. باب مَنْ قَتَلَ بَعْدَ أَخْذِ الدِّيَةِ باب: جو شخص قاتل سے دیت لے کر پھر اس کو قتل کر دے اس کے حکم کا بیان۔
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اسے ہرگز نہیں معاف کروں گا ۱؎ جو دیت لینے کے بعد بھی (قاتل کو) قتل کر دے“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 2221)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/363) (ضعیف)»
وضاحت: ۱؎: یعنی اس سے قصاص لے کر رہوں گا۔ قال الشيخ الألباني: ضعيف
|