كِتَاب الدِّيَاتِ کتاب: دیتوں کا بیان 29. باب فِي الدَّابَّةِ تَنْفَحُ بِرِجْلِهَا باب: جانور کسی کو لات مار دے تو اس کے مالک سے مواخذہ نہ ہو گا۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(جانور کا) پاؤں باطل و رائیگاں ہے اس کی کوئی دیت نہیں ہو گی“۔ ابوداؤد کہتے ہیں: جانور پیر سے مار دے جب کہ وہ اس پہ سوار ہو تو اس کی کوئی دیت نہیں۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 13120) (ضعیف)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
|