كِتَاب الدِّيَاتِ کتاب: دیتوں کا بیان 31. باب فِي النَّارِ تَعَدَّى باب: پھیل جانے والی آگ کے حکم کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آگ باطل ہے ۱؎“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 14796، 14699)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/الدیات 27 (2676) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی کسی نے اپنی زمین پر آگ جلائی اور وہ وہاں سے اڑ کر کسی کے گھر یا سامان میں لگ گئی تو جلا نے والے پر کوئی تاوان نہ ہو گا۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|