كِتَاب الدِّيَاتِ کتاب: دیتوں کا بیان 27. باب فِي جِنَايَةِ الْعَبْدِ يَكُونُ لِلْفُقَرَاءِ باب: فقیر کا غلام کوئی جرم کرے تو اس کی سزا کا حکم۔
عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ فقیر لوگوں کے ایک غلام نے کچھ مالدار لوگوں کے ایک غلام کا کان کاٹ لیا، تو جس غلام نے کان کاٹا تھا اس کے مالکان نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر کہا: اللہ کے رسول! ہم فقیر لوگ ہیں، تو آپ نے ان پر کوئی دیت نہیں ٹھہرائی۔
تخریج الحدیث: «سنن النسائی/القسامة 15، 16 (4755)، سنن الدارمی/الدیات 3 (2399)، (تحفة الأشراف: 10863) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|