جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اسے ہرگز نہیں معاف کروں گا ۱؎ جو دیت لینے کے بعد بھی (قاتل کو) قتل کر دے“۔
وضاحت: ۱؎: یعنی اس سے قصاص لے کر رہوں گا۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 2221)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/363) (ضعیف)»
Narrated Jabir ibn Abdullah: The Prophet ﷺ said: I will not forgive anyone who kills after accepting blood-wit
USC-MSA web (English) Reference: Book 40 , Number 4492
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف شك الراوي في السند فالسند معلل والحسن عن جابر كتاب كما في المراسيل لابن أبي حاتم (ص37) والرواية عن كتاب صحيحة ما لم يثبت الجرح فيه انوار الصحيفه، صفحه نمبر 158
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4507
فوائد ومسائل: یہ بات واضح ہے کہ یہ بہت بڑا جرم ہے کہ وارث پہلےدیت قبول کرلے، پھر موقع پا کر قاتل کو یا کسی دوسرے کو قتل کر ڈالے اور ابو داود طیالسی کی روایت مذکورہ بالا شاہد اور موید ہے کہ ایسے مجرم سے قصاص لیا جائے گا۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4507