كِتَاب التَّرَجُّلِ کتاب: بالوں اور کنگھی چوٹی کے احکام و مسائل 20. باب مَا جَاءَ فِي خِضَابِ السَّوَادِ باب: کالے خضاب کا بیان۔
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آخر زمانے میں کچھ لوگ کبوتر کے سینے کی طرح سیاہ خضاب لگائیں گے وہ جنت کی بو تک نہ پائیں گے“۔
تخریج الحدیث: «سنن النسائی/الزینة 15 (5078)، (تحفة الأشراف: 5548)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/273) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|