كِتَاب التَّرَجُّلِ کتاب: بالوں اور کنگھی چوٹی کے احکام و مسائل 2. باب مَا جَاءَ فِي اسْتِحْبَابِ الطِّيبِ باب: خوشبو کا استعمال مستحب ہے۔
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس خوشبو کی ایک ڈبیہ تھی جس سے آپ خوشبو لگایا کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، سنن الترمذی/الشمائل (216)، (تحفة الأشراف: 1611) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|