كِتَاب التَّرَجُّلِ کتاب: بالوں اور کنگھی چوٹی کے احکام و مسائل 15. باب مَا جَاءَ فِي الرُّخْصَةِ باب: چوٹی رکھنے کی اجازت کا بیان۔
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میرے ایک چوٹی تھی، میری ماں نے مجھ سے کہا: میں اس کو نہیں کاٹوں گی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (ازراہ شفقت) اسے پکڑ کر کھینچتے تھے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 18326) (ضعیف الإسناد)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد
حجاج بن حسان کا بیان ہے ہم انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، مجھ سے میری بہن مغیرہ نے بیان کیا: تو اس وقت لڑکا تھا اور تیرے سر پر دو چوٹیاں یا دو لٹیں تھیں تو انہوں نے تمہارے سر پر ہاتھ پھیرا اور برکت کی دعا کی اور کہا: ان دونوں کو مونڈوا ڈالو، یا انہیں کاٹ ڈالو کیونکہ یہ یہود کا طریقہ ہے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 522) (ضعیف الإسناد)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد
|