كِتَاب الذِّكْرِ وَالدُّعَاءِ وَالتَّوْبَةِ وَالِاسْتِغْفَارِ ذکر الہی، دعا، توبہ، اور استغفار The Book Pertaining to the Remembrance of Allah, Supplication, Repentance and Seeking Forgiveness 21. باب دُعَاءِ الْكَرْبِ: باب: مصیبت کے وقت کی دعا۔ Chapter: Supplication At Times Of Distress معاذ بن ہشام نے کہا: مجھے میرے والد نے قتادہ سے حدیث بیان کی، انہوں نے ابوعالیہ سے اور انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کرب کے وقت یہ دعا کیا کرتے تھے: "اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں جو سب سے عظیم ہے، سب سے زیادہ حلم والا ہے۔ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں جو عرش عظیم کا مالک ہے۔ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں جو آسمانوں کا مالک، زمینوں کا مالک اور عزت والے عرش کا مالک ہے۔" حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پریشانی کے وقت یہ کلمات پڑھتے۔"اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ بڑی عظمت والا،بردبار ہے۔ کوئی مالک و معبود نہیں اللہ کے سوا وہ عرش عظیم کا مالک ہے۔ کوئی معبود نہیں اللہ کے سوا، اللہ آسمانوں کا مالک ہے اور زمین کا مالک ہے اور عرش کریم کا مالک ہے۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
وکیع نے ہشام سے اسی سند کے ساتھ حدیث بیان کی، لیکن معاذ بن ہشام کی حدیث زیادہ مکمل ہے۔ امام صاحب مذکورہ روایت ایک اور استاد سے بیان کرتے ہیں۔ لیکن اوپر والی روایت زیادہ مکمل ہے۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ہمیں سعید بن ابی عروبہ نے قتادہ سے روایت کی، ابوعالیہ ریاحی نے انہیں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے حدیث بیان کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کرب کے وقت ان الفاظ سے دعا فرماتے تھے، پھر وہی کلمات ذکر کیے جو معاذ بن ہشام نے اپنے والد سے اور انہوں نے قتادہ سے روایت کیے، مگر انہوں نے ("رب السماوات و رب الارض " کے بجائے) " رب السماوات والارض " کہا۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کلمات سے دعا فرماتے اور پریشانی کے وقت کہتے۔"آگے پہلی حدیث ہے صرف اتنا فرق ہے کہ " رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَ رَبُّ الْأَرْضِ "کی جگہ رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ہے۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حماد بن سلمہ نے کہا: مجھے یوسف بن عبداللہ بن حارث نے ابوعالیہ سے خبر دی، انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کوئی سخت مشکل اور تکلیف دہ معاملہ درپیش ہوتا تو آپ فرماتے، پھر اسی طرح بیان کیا جس طرح معاذ نے اپنے والد سے حدیث بیان کی ہے اور ان کلمات کے ساتھ " لا الہ الا للہ العظیم الحلیم " کے بعد) " لا الہ الا للہ رب العرش الکریم " مزید بیان کیا۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کوئی اہم معاملہ درپیش ہوتا تو یہ دعا کرتے، آگے مذکورہ بالا روایت میں اضافہ ہے۔" لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ رَبُّ الْعَرْشِ الكَرِيمِ "
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
|