حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے (نبی کریم سے) روایت کی، کہا: "جب تم میں سے کوئی کسی دن روزے سے ہوتو وہ فحش گوئی نہ کرے، نہ جہالت والا کوئی کام کرے، اگر کوئی شخص اس سے گالی گلوچ یا لڑائی جھگڑا (کرنا) چاہے تو وہ کہے: میں روزہ دار ہوں، میں روزہ دار ہوں۔"
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کا کسی دن روزہ ہو تو وہ شہوت انگیز حرکت نہ کرے اور نہ شورو غوغا کرے اور نہ جذبات کی رو میں بہ جائے (جہالت نادانی کاکام نہ کرے) اگر کوئی انسان اسے گالی یا لڑائی جھگڑے پر ابھارے تو وہ سوچ لے میں تو روزہ دار ہوں میں تو روزے دار ہوں۔“ فلیقل دل میں کہے سوچ لے یا زبان سے کہہ دے۔