كِتَاب الصِّيَامِ روزوں کے احکام و مسائل The Book of Fasting 39. باب اسْتِحْبَابِ صَوْمِ سِتَّةِ أَيَّامٍ مِنْ شَوَّالٍ اتِّبَاعًا لِرَمَضَانَ: باب: رمضان کے بعد ماہ شوال کے چھ روزوں کے استحباب کا بیان۔ Chapter: It is recommended to fast Six Days in Shawwal following Ramadan ہمیں اسما عیل بن جعفر نے حدیث سنا ئی، (کہا:) مجھے سعد بن سعید قیس نے عمر بن ثا بت بن حارث خزعجی سے خبر دی، انھوں نے حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت کی انھوں نے ان کو حدیث سنا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "جس نے رمضا ن کے روزے رکھے۔پھر اس کے بعد شوال کے چھروزے رکھے تو یہ (پوراسال) مسلسل روزے رکھنے کی طرح ہے۔ حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے رمضان کے روزے رکھے اس کے بعد شوال کے چھ روزے رکھے تو یہ عمل ہمیشہ روزے رکھنے کی مثل (برابر) ہے۔“
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
عبد اللہ بن نمیر نے باقی ماندہ سابقہ سند کے ساتھ حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے خبر دی کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہو ئے سنا۔۔۔اسی (سابقہ حدیث کے مانند۔ حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرماتے ہوئے سنا: پھر مذکورہ بالا حدیث بیان کی۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
عبد اللہ بن مبا رک نے سعد بن سعید سے روایت کی، کہا: میں نے عمر بن ثا بت سے سنا، کہا: میں نے حضرت ایوب رضی اللہ عنہ سے سنا، کہہ رہے تھے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔۔اسی (سابقہ حدیث) کے مانند۔ امام صاحب اپنے ایک اور استاد سے بھی یہی حدیث نقل کرتے ہیں۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
|