ماہ رمضان اور اس کے روزوں کے فضائل کے ابواب کا مجموعہ 1287. اس بات کا بیان کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان ”اور شیاطین جکڑ دئیے جاتے ہیں“ سے آپ کی مراد سرکش جنّ ہیں.
تخریج الحدیث:
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب رمضان المبارک کی پہلی رات ہوتی ہے تو شیاطین کے سرکش جنّوں کو زنجیروں میں جکڑدیا جاتا ہے اور جہنّم کے دردازے بند کردیے جاتے ہیں پھر اس کا کوئی دروازہ کھولا نہیں جاتا اور جنّت کے تمام دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور اس میں سے کوئی دروازہ بند نہیں کیا جاتا اور ایک اعلان کرنے والا اعلان کرتا ہے اے خیر کے طالب، آگے بڑھ (خوب نیکیاں کرلے) اور اے برائی کے چاہنے والے رُک جا۔ اور اللہ تعالیٰ کے لئے جہنّم سے آزاد ہونے والے بہت سارے لوگ ہوتے ہیں ـ“
تخریج الحدیث: اسناده حسن
|