ماہ رمضان اور اس کے روزوں کے فضائل کے ابواب کا مجموعہ 1299. قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے نزدیک روزے دار کے مُنہ کی بُو کا بیان
جناب ابوصالح زیات سے مروی ہے کہ انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یعنی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ابن آدم کا ہر عمل اس کے لئے ہے سوائے روزے کے ـ وہ میرے لئے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا ـ روزہ اس کے لئے ڈھال ہے ـ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے، روزہ دار کے مُنہ کی بُو اللہ کے نزدیک قیامت والے دن کستوری کی خوشبو سے زیادہ عمدہ ہوگی۔ روزے دار کو دو خوشیاں ملتی ہیں۔ (1) جب روزہ افطار کرتا ہے تو افطاری سے خوش ہو تا ہے۔ (2) جب اپنے رب سے ملاقات کرے گا تو اپنے روزے کی وجہ سے خوش ہو گا۔“
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
|