ماہ رمضان اور اس کے روزوں کے فضائل کے ابواب کا مجموعہ 1301. اسں بات کا بیان کہ روزہ صبر میں سے ہے جیسا کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کی تاویل کی ہے
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کھانا کھا کر شکر ادا کرنے والا، روزے دار صبر کرنے والے کی طرح ہے۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ابن آدم کا ہر عمل اُس کے لئے ہے سوائے روزے کے کیونکہ وہ میرے لئے ہے اور میں ہی اس کی جزادوں گا وہ میرے لئے کھانا، پینا اور اپنی شہوت کو چھوڑ دیتا ہے۔“
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
جناب حنظہ بن علی بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو اس بقیع میں بیان کرتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، اور مذکورہ بالا کی مثل روایت بیان کی۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ سعید المقبری اور حنظلہ بن علی دونوں کی سندیں صحیح ہیں۔ کیا آپ نے جناب مقبری کا یہ قول نہیں سنا کہ وہ کہتے ہیں کہ میں اور حنظلہ بن علی، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ بقیع میں موجود تھے۔
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
|