صحيح ابن خزيمه کل احادیث 3080 :حدیث نمبر
صحيح ابن خزيمه
ماہ رمضان اور اس کے روزوں کے فضائل کے ابواب کا مجموعہ
1294.
روزے کے ذریعے جہنّم سے ڈھال حاصل کرنا، کیونکہ اللہ تعالی نے روزے کو جہنّم سے ڈھال بنایا ہے۔ ہم آگ سے اللہ تعالی کی پناہ میں آتے ہیں
حدیث نمبر: 1890
Save to word اعراب
حدثنا محمد بن بشار ، نا روح بن عبادة ، حدثنا ابن جريج ، اخبرني عطاء ، عن ابي صالح الزيات ، عن ابي هريرة ، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: " الصوم جنة" حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، نا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ الزَّيَّاتِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " الصَّوْمُ جُنَّةٌ"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: روزہ ڈھال ہے۔

تخریج الحدیث:
حدیث نمبر: 1891
Save to word اعراب
حدثنا محمد بن بشار ، نا ابن ابي عدي ، قال: انبانا محمد بن إسحاق ، حدثني سعيد وهو ابن ابي هند ، عن مطرف ، قال: دخلت على عثمان بن ابي العاص ، فدعا بلبن ليسقيه، فقلت: إني صائم، فقال: إني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول: " الصيام جنة من النار، كجنة احدكم من القتال" قال: " وصيام حسن صيام ثلاثة ايام من كل شهر" حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، نا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي سَعِيدٌ وَهُوَ ابْنُ أَبِي هِنْدَ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ ، فَدَعَا بِلَبَنٍ لِيَسْقِيَهُ، فَقُلْتُ: إِنِّي صَائِمٌ، فَقَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " الصِّيَامُ جُنَّةٌ مِنَ النَّارِ، كَجُنَّةِ أَحَدِكُمْ مِنَ الْقِتَالِ" قَالَ: " وَصِيَامٌ حَسَنٌ صِيَامُ ثَلاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ"
جناب مطرف بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہو تو اُنہوں نے مجھے پلانے کے لئے دودھ منگوایا تو میں نے عرض کی کہ میں روزے سے ہوں۔ تو اُنہوں نے فرمایا: بیشک میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ روزہ جہنّم سے اسی طرح ڈھال ہے جس طرح تم میں سے کسی شخص کی جنگی ڈھال ہوتی ہے۔ اور فرمایا: بہترین روزے ہر مہینے تین دن کے روزے رکھنا ہے۔

تخریج الحدیث: اسناده حسن

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.